Featuredاسلام آباد

کورونا اور مہنگائی عالمی ہے اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے : شبلی فراز

اسلام آباد: ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم پیٹرول استعمال کرنا چاہیئے

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کس چیز کو سبسیڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہو گی تو آئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

شبلی فراز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم پیٹرول استعمال کرنا چاہیئے، سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close