Featuredدنیا

آج ہماری معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہے

 دبئی: ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو اقتصادی مرکز بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جو ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہوں تو دنیا ان کی بات کو سنتی ضرور ہے، لیکن توجہ نہیں دیتی، ہم نے اسی وجہ سے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد ایکسپو 2020 کا وزٹ اور یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کرنا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا بھی تھا، پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو اقتصادی مرکز بنانے میں کامیاب ہو سکیں، حکومت پاکستان، پہلی دفعہ اتفاق رائے سے ایک سیکورٹی پالیسی کا مسودہ سامنے لائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سیکورٹی پالیسی، کا محور معاشی استحکام، آبی تحفظ اور فوڈ سیکورٹی ہے۔ ہمارے سفارت کاروں کو اقتصادی سفارت کاری کی ذمہ داری سنبھالنا ہو گی، جو محض درآمدات، برآمدات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع تصور ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود کو اپنی ترجیح سمجھا ہے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ کا حق دلا رہے ہیں۔ آج پاکستانی، برطانیہ اور امریکہ کی پارلیمان میں جگہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ہندوستان کے سفارت خانوں کے شیشے توڑے گئے، جبکہ ہم چار ہفتوں میں بیرون ملک پھنسے ہوئے ڈیرھ لاکھ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ہمارے تمام اقتصادی اشاریے منفی رجحان ظاہر کر رہے تھے،ہمیں 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔ آج ہماری معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہے اور 5.37 فیصد گروتھ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close