پنجاب

ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے

لاہور: سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرکے اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے،اپوزیشن کی ڈوبی ہوئی سیاست کو ایسے حربوں سے زندہ نہیں کیا جا سکتا،اپوزیشن نے کچھ کرنا ہوتا تو کر گزرتے، صرف باتیں نہ بناتے،باتیں بنانے والے عملی میدان میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close