سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہاف پینٹ کو آداب کے منافی قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ کو سماجی آداب کے منافی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔
سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کی فہرست میں 19 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
تاہم اب سعودی وزیر داخلہ نے سماجی ذوق کے منافی خلاف ورزیوں کی فہرست میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد خلاف ورزیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے نئی خلاف ورزیوں اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نافذ کی گئی 19 خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔