Featuredپنجاب

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر غلطی کی: وزیراعظم

منڈی بہاؤالدین: اپوزیشن ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جس کو میں مولانا نہیں کہوں گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے، کورونا کے بعد دنیا کی سپلائی چین متاثر ہوئی، چیزیں مہنگی ہوگئیں، ہم نے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کم کیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، ٹیکسز ڈیوٹی کم کرنے سے حکومت کو 70 ارب کا ماہانہ نقصان ہوتا ہے، پاکستان میں پی پی دور میں اس سے زیادہ مہنگائی تھی، ن لیگ کے دور میں بھی اس سے زیادہ مہنگائی تھی، امریکا میں 40سال، ترکی میں 30 سال بعد زیادہ مہنگائی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرول ، گھی، کوئلہ، تیل گیس سب کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، کوشش ہے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کسی نہ کسی طرح کم کریں، ملک صحیح راستے پر نکل چکا ہے ، ہماری ایکسپورٹ ریکارڈ پر ہے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اب بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون منظور کرایا، اب کسانوں کو گنے کی قیمت ملتی ہے، پاکستان میں پہلی بار آزاد فارن پالیسی بنی ہے، آزاد فارن پالیسی کا مطلب ہے پاکستان کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا، پچھلے ادوار میں ہمارا اتحادی ہی ڈرون حملے، بمباری کرتا تھا، ہمارے حکمران کیوں نہیں بولتے تھے جب ملک میں بمباری ہوتی تھی، ہمارے حکمرانوں کی دولت باہر پڑی تھی یہ ان کے غلام تھے، ہمارے دور میں کیوں ڈرون حملے نہیں ہوتے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا نے دوسری بار بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے، پختونخوا کبھی کسی کو دوسری باری نہیں دیتا، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر غلطی کی، اپوزیشن ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جس کو میں مولانا نہیں کہوں گا، ڈیزل کیوں سب کو جمع کرکے کہتا ہے حکومت گرادوں گا، 30 سالوں کے بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیر سولر پر چل رہی ہے، فضل الرحمان ہرتین ماہ کہتے ہیں حکومت گرادوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ چور اور ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، بڑے میاں فرار اور چھوٹے میاں مقصود چپڑاسی کی وجہ سے پریشان ہیں، شاہد خاقان نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اسحاق ڈار کو باہر بھجوایا، ان سب چوروں کو صرف عمران خان سے ڈر ہے، انہیں معلوم ہے عمران خان نے این آر او نہیں دینا، مریم نواز کہتی ہیں میرے ریکارڈنگز ہیں، جو بھی آپ کا پلان ہے ،کپتان ہر چیز کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں کا ایک تو دل بڑا کمزور ہے، شہباز شریف اگر بےقصور ہوتو عدالت سے التوا کیوں لیتے ہو، عدالتیں آزاد ہیں شہباز شریف نے بیٹے کو باہر کیوں بھگایا ہے، مریم بی بی یہ بتادیں 80 کروڑ چودھری شوگر مل میں کہاں سے آئے، مریم بی بی بھی کیس سے ڈری ہوئی ہیں اور ججز کو بھی ڈرارہی ہیں، کیسز سے بچنے کیلئے پرانے چیف جسٹس پر ایک فیک ٹیپ بنائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب لے کر آرہے ہیں، نوجوانوں کیلئے سود کے بغیر قرض کا پروگرام لے کر آرہے ہیں، لوگ پیسے نہیں ہوتے تو قرضے لے کر علاج کراتے ہیں، 2 بڑے خاندانوں کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو یہ لندن چلے جاتے تھے، 2 بڑے خاندانوں کو کیا پتہ کہ پاکستانی کن مصیبت کا سامنا کرتا تھا، ہم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، امیر ترین ملکوں میں بھی ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس نہیں، مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close