Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی حکومت نے خوشخبری سنائ کہ مارچ میں بجلی مہنگی ہوگی

اسلام آباد: حکومت 60 ارب روپے عوام کی جیب سے نکالے گی

سعید غنی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آج بھی سیاسی مخالفین پر الزامات لگائے جاتے ہیں، ماضی میں ایسے اقدامات کی مثالیں نہیں ملتی، حکومت نے خوشخبری سنائی ہے کہ مارچ میں بجلی مہنگی ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پیٹرول 160 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے، جب تک نااہل حکومت رہے گی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ حکومت 60 ارب روپے عوام کی جیب سے نکالے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوں، پیکا قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی، غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، پی ٹی آئی والے آج بھی مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close