کراچی : عامر لیاقت نے نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔
کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔
ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنماء کہا۔