ہمارا مارچ حکومت وقت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہے
پشاور: حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، تحریک اس نالائق اور ناجائز حکومت کے خلاف چلارہے ہیں
بلاول نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو سپریم کورٹ یا پی ٹی وی پر حملہ کرے، ہمارا مارچ حکومت وقت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہیں، 27 فروری کو پاکستان تاریخ کا سب سے لمبا مارچ ہوگا، خیبر پختونخواہ کا کارکن پی پی کا تاریخی جیالہ ہے، عمران خان جس طرح دہشت گردی کے سامنے جھکے وہ قابل مذمت ہیں۔
پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6 جنوری کو میں نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، تحریک اس نالائق اور ناجائز حکومت کے خلاف چلارہے ہیں، نااہل حکومت 3 سالوں سے صرف مہنگائی لیکر آئے اور کچھ نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر سلیکٹیڈ نے اپنے گھر کو ریگولائز کیا، لیکن 50 لاکھ گھروں کے وعدے کے باوجود لوگوں کو بے گھر کیا، حکومت نے تعلیم روزگار، معیشت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا، عمران جس ادارے کی کاغذات لہراتا تھا، وہی ٹرانسپرنسی آف انٹرنیشنل موجود حکومت کو بدعنوان ترین قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہم نے سلیکٹ کیا اور اس نے ثابت کردیا، میں نے اپنی پہلی تقریر میں جب سلیکٹیڈ کا لفظ استعمال کیا، اس کے بعد عمران کے اوسان خطا ہوگئے، ہمیں کہا گیا کہ ایوان سے مستعفی ہو، سینیٹ میں حصہ نہ لے لیکن ہم نے حصہ لیا، ہم نے عمران خان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے دہشت گردوں سے بات کرنی ہیں، تو سب سے پہلے عوام سے اجازت مانگے، اگر دہشت گرد معافی مانگ لے تو ان کو عدالتوں میں لے آئے، ہم ایک علاقے کے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے نکلیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ حکومت وقت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہے ، عمران خان جس طرح دہشت گردی کے سامنے جھکے وہ قابل مذمت ہیں۔