کراچی: سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں رینجرز لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ردعمل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کو سمجھنا چاہیے کہ پریس کانفرنس پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں، انہوں نے پوری پولیس فورس کو ذمے دار قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عادی اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیکنگ کرنے جارہے ہیں، سیف سٹی کا ٹینڈر ہونے والا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کل ایڈیشنل آئی جی نے اپنے احتساب کے لیے پروپوزل دیا ہے، سزا جزا کا عمل افسران سے ایس ایچ او تک ہوگا۔
آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کی پیشکش کی تھی۔