اسلام آباد
عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں : شیخ رشید
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ اگر 14 سال بعد مل سکتی ہیں ، عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں۔
انہوں نے حزب اختلاف کی پارٹیوں کو پیغام دیا کہ ملاقاتوں اور گزارشات سے کچھ نہیں نکلتا،اپوزیشن کے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لاکر بھی پھنس جائیں گی اور بعد میں روئیں گی کہ فون کالز آگئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اگر اپنی سیاسی کارڈ چھپا رکھے ہیں تو عمران خان بھی اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر کھیل رہا ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اپوزیشن جماعتوں کے نہیں بلکہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔