Featuredسندھ

زرداری اور بلاول مافیا سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے : علی زیدی

کراچی:  عوام کو پیپلزپارٹی کی چوری بتائینگے،2023 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، زرداری اور بلاول مافیا سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی چیز پر صوبائی حکومت کا کنٹرول نہیں، کورونا کی ویکسینیشن تو چھوڑیں سندھ حکومت نے کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں لگاتی، اندرون سندھ کے حالات اور ہسپتالوں کی ابتر صورتحال ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ علی حسن زرداری پورے اندرون سندھ پر قبضے کرکے زرداری کالونی بنانا چاہتا ہے، پیپلزپارٹی کی منافقت سے پورا سندھ اور خاص طور پر کراچی بری طرح متاثر ہورہا ہے، پیپلزپارٹی سے گندم کا حساب مانگوں تو انکے ارکان اسمبلی کہتے ہیں وہ چوہے کھا گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سے مارچ شروع کرکے کراچی میں اختتام اور عوام کو پیپلزپارٹی کی چوری بتائینگے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں مارچ کی شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ 2023 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close