یوکرین نے روس کے آٹھ سو فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کردیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم پر روس کے دو مہلک حملے ناکام بنادیے گئے ہیں۔
یوکرین کے نائب وزیردفاع نے جوابی کارروائی میں آٹھ سو روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا روس کے تیس ٹینک، سات لڑاکاطیارے اور چھ ہیلی کاپٹر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو سینتیس افراد ہلاک اور تین سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ روس نےیوکرین کےچرنوبیل پلانٹ اور بحیرہ اسود میں جزیرہ سینک پرقبضہ کرلیا ہے۔