کراچی: کل مزار قائد سے عوامی مارچ کا آغاز ہوگا، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے طویل مارچ ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ہم عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف اتنخابات کرائے جائیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا ہے، پاکستان میں انسانی اور جمہوری حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، چاہتے ہیں تمام صوبوں کو ان کا حق دیا جائے، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور نظام غیر جمہوری ہے، ہم جمہوری راستہ اپنائیں گے، ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہم عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف اتنخابات کرائے جائیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد تک احتجاجی مہم چلانی ہے، 37 شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے طویل مارچ ہوگا، کل مزار قائد سے عوامی مارچ کا آغاز ہوگا۔