Featuredسندھ

بجلی، پیٹرول کی قیمت میں کمی ، دودھ کی قیمت میں اضافہ

کراچی : ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار، رات گئے دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ

 
بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیری ڈیری مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار ، سرکاری نرخ سے20روپے زائد میں فروخت ہونے والا دودھ اب 10روپے مزید مہنگا کردیا۔
شہربھر میں دودھ 150 روپے فی لیٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے، سب جاننے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
 
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فی من دودھ کی قیمت میں320روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے گزشتہ سال8دسمبر کو دودھ کی قیمت120روپے مقرر کی تھی۔
 
فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے قیمت مقرر کی گئی تھی، دودھ اس سے قبل بھی سرکاری نرخ سے20روپے مہنگا بیچا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی نیلامی کے دوران مانیٹرنگ کا نظام بھی غیرفعال ہے۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے باوجود شہر میں دکاندار من مانی کرتے ہوئے  دودھ فی لیٹر 140 روپے فروخت کر رہےتھے جس میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close