اسلام آباد

وزیر اعظم نے پارہ چنار دھماکے میں شہید ہونے والے ورثا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارہ چنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارہ چنار دھماکے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے حوالے سے گفتگو کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پارہ چنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو10,10لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5,5لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔انہوں نے اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں میں جلد سے جلد امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close