Featuredاسلام آباد

جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے تو لوگ باتیں کرتے ہیں

اسلام آباد : پہلی بار پیٹرول، بجلی میں عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے بدلتے حالات میں آپ بھی خود کو ماڈرن ٹیکنالوجی پر لائیں۔ ملک عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر ہے۔ ہمارے سامنے یمن، روس، یوکرین، شام کی صورتحال ہے۔ کوئی بھی مشکل ہو، ہم پلک جھپکتے ہی تیار ہوجاتے ہیں۔

وزیر داخلہ کہا کہ جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے تو لوگ باتیں کرتے ہیں۔ ہ پہلی بار پیٹرول، بجلی میں عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے۔ آٹا، چینی، گھی میں بھی رعایت دینی چاہیئے تاکہ زندگی آسان ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا مسئلہ ہوگا، یہ آسان کام نہیں۔ ملک کی بنیادیں ہلا دیتا ہے۔ امید ہے کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ پر اپوزیشن سوچے گی، اس دن جہازوں کا اسکواڈرن فضائی مارچ کررہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد آرہا ہے آنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم آئی تھی تو بھارت نے ایسا ہی پروپیگنڈا کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close