پنجاب

اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے

لاہور: بلاول کے پانچ دن کے الٹی میٹم کا حشر نشر بھی ایسا ہی ہوگا

حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دوست اقدامات سے قوم کی دعائیں سمیٹ رہی ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کررہی ہے، اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کے پاس پرانے ٹیپ ریکارڈر ہیں جس میں ریل پھنس چکی ہے، اپوزیشن کے ٹیپ ریکارڈر سے بار بار پانچ دن، 48 گھنٹے کی آوازیں دہرائی جا رہی ہیں، اپوزیشن 90 کی دہائی سے باہر نکلے اور اس فرسودہ ٹیپ ریکارڈر کا استعمال ترک کرے، مولانا صاحب کے 48 گھنٹے انجام کو پہنچ چکے ہیں، بلاول کے پانچ دن کے الٹی میٹم کا حشر نشر بھی ایسا ہی ہوگا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا اپنے ایک اہم بیان میں کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک کے امن اور ترقی کے درپے ہیں، کھیلوں کے آباد ہوتے میدان ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے قوم کیساتھ ملکر بدترین دہشت گردی پر قابو پایا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اکا دکا بزدلانہ کارروائیوں سے اپنے وجود کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں، پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close