Featuredپنجاب

وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں

لاہور: مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

مسلم لیگ (ق) کے صدر پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے، لیکن مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

پرویز الہی نے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے، اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی،وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close