اسلام آباد

جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، بابر اعوان ٹیم کی تکنیکی راہنمائی کرینگے

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی، قانونی ٹیم پیر کی صبح ضمانت کی درخواست داخل کرے گی، تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان ٹیم کی راہنمائی کریں گے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی رہائی کے لئے پارٹی رہنما بابر اعوان کو ضمانت اور رہائی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر رہنما تحریک انصاف نے وکلاء کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جمشید دستی کی رہائی کے لئے پیر کی صبح ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنے سمیت اہم ہدایات دی ہیں اور ٹیم کی تکنیکی طور پر خود رہنمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نہر توڑنے سمیت مختلف نو عیت کے دیگر 25 مقدمات کے باعث جیل میں ہیں اور انہیں کسی بھی ملاقاتی سمیت انکی فیملی سے ملاقات کی اجازت تک نہیں دی جا رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close