لاہور: تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے
پیکا آرڈیننس کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے مظاہرہ کیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت کچھ بھگتا ہے، لیکن زبان بندی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے جو بویا اب وہ کاٹنےکا وقت آنے والا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی چوری پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے، عمران خان آپ نے جو خطرناکی کرنی ہے اب جیل جا کر کیجئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت آتے ہی اس قانون کو ختم کریں گے، عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور کہتے ہیں میری عزت کرو، وہ طاقت کے زور پر ہر کام کرنا چاہتے ہیں۔