بلوچستان
بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ مؤخر کردیا : ذرائع
کوئٹہ: تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سینیئر قیادت اور اراکین اسمبلی ملکر کریں گے
ذرائع بی اے پی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ مؤخر کردیا ہے، تحریک عدم اعتماد، طویل مشاورت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائع بی اے پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے اپوزیشن جماعتوں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، رابطے کرنے والی پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع بی اے پی نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سینیئر قیادت اور اراکین اسمبلی ملکر کریں گے، گزشتہ روز بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سابق صدر آصف زرداری سے بھی مل چکے ہیں۔