آج عمران خان کی حالت یہ ہے کہ عام آدمی نشئی کہتا ہے :عظمی بخاری
لاہور: عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے چمچے کڑچے بھی یہی کام کررہے ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کی حالت یہ ہے کہ اتحادی و ایم پی ایز، ایم این ایز بھی ان کے ساتھ نہیں، عمران خان رولر کوسٹر میں بیٹھے ہیں انہیں چکر آ گیا ہے، عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے چمچے بھی یہی کام کررہے ہیں۔ آج عمران خان کی حالت یہ ہے کہ ان کو عام آدمی نشئی کہتا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بدتمیز کابینہ جو کچھ کہتی ہے اسے بتایا نہیں جا سکتا، عثمان بزدار اوّل عمران اور دوئم کی قربانی کو جائز نہیں سمجھا جا رہا، عثمان بزدار خود کو قربانی کےلئے پیش کرنے کےلئے بے تاب ہیں، عمران خان جو اقتدار کی سیاست کرتا ہے اب در در اقتدار دوام کے لئے پھر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٹوٹ بٹوٹ بھائی نے عوام کے مداد کے بجائے محکمہ خوراک افسران سے مل کر ڈکیتی کروائی، وزراء کے ساتھ مل کر شراب سکینڈل اور چینی کی ڈکیتی کروائی، بزدار کی کیبنٹ کے ساٹھ فیصد وفاق کے اسی فیصد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں، ابھی تو سن رہے عثمان بزدار اور خاتون اوّل کے قریبی رشتہ دار ملک سے باہر جارہے ہیں، احتساب اکبر پکوڑے والے کاغذ لہرا کر کہتے رہے وہ اپنا چہرہ سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اوّل کی کہانیاں بتائی اور سنائی جاتی ہیں مطالبہ ہے کہ حکومتی کسی رکن کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کےلئے ای سی ایل میں نام ڈالا جائے، کئی بار بتا چکے ہیں ہمارے پانچ لوٹے تحفے کے طور پر عثمان بزدار کو کہہ چکے ہیں انہیں ن لیگ کے ممبر کہہ کر توہین نہ کی جائے، ایک سو ساٹھ اور چوراسی ایم این اے اور ایم پی اے مقدمات کے باوجود سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، پرویز الہی وزیر داخلہ آپکے متعلق کیا باتیں کررہے ہیں سن لیں۔