پنجاب

ممتازقادری کی پھانسی ،وزیرمملکت برائے مذہبی امورپیرحسنات شاہ بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد،: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں ممتازقادری کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے پرحکومت کا اپنا ہی وزیرمملکت میدان میں آگیا اور حکومتی فیصلے پر ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 64سرگودھاسے رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ’غازی کا سفر مکمل ہوگیا، ہم اپنا واضح موقف رکھتے ہیں اور اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے‘۔اُنہوں نے کہاکہ بعض اسلام اور ملک دشمن اس موقع کو بھی منفی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ، اپیل ہے کہ جلاﺅگھیراﺅکے سابقہ تعارف کو بھول جائیں ‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیرحسنات شاہ دربارعالیہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close