Featuredپنجاب

تحریک عدم اعتمام میں ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی اپوزیشن کی حمایت کرے گی

لاہور: پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پرویز الہٰی کو اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے، تحریک عدم اعتمام میں ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں اتحادی جماعتیں کل آصف زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی متفق ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشاورت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close