Featuredاسلام آباد

عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں : فضل الرحمان

اسلام آباد :  تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، عمران خان 10 لاکھ لوگ نہ لاؤ بس 172 نمبرز پورے کرو، عدم اعتماد پیش ہو چکا اب عمران خان کے پاس جواز نہیں کہ عوام کو اسلام آباد بلائے۔

پی ڈی ایم  سربراہ کا کہنا ہے کہ پورا ملک تیار رہے ہم عوام کو کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں۔

مولانا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید رائی کے پہاڑ کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close