اسلام آباد

پاکستانی عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں

اسلام آباد :  فضل الرحمن کون ہوتے ہیں چیزیں چیک کرنے والے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے پاکستان میں فارن فنڈنگ کے لیے آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، وہ ہر چیز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہمارے خلاف جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں، وہ ناکام ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمن کون ہوتے ہیں چیزیں چیک کرنے والے ، ان سب چیزوں کا جواب الیکشن کمیشن نے لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعتیں ہوتی جارہی ہیں۔ اب میں یہ کہتا ہوں کہ اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ قانون کے مطابق تمام جماعتوں کے کیسز کو مدنظر رکھ کر فیصلہ سنایا جائے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ صرف ایک جماعت پر نظر رکھی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close