سندھ

کل تک پیپلز پارٹی میں شمولیت کی بھیک مانگنے والا عرفان اللہ مروت آج الزام تراشی کررہا ہے، وقار مہدی

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ جسے سپریم کورٹ نے دھاندلی ثابت ہونے پر فارغ کیا، وہ پی ٹی آئی کی مہم چلا رہا ہے، عرفان اللہ مروت ماضی کا قصہ ہیں، ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عرفان اللہ مروت جیسے دس بھی حلقے میں اتار دے تب بھی شکست سے نہیں بچ سکتی ہے، کل تک پیپلز پارٹی میں شمولیت کی بھیک مانگنے والا الزام تراشی کررہا ہے، الزام تراشی ہی پی ٹی آئی کا حقیقی منشور ہے، الزام تراشی میں عمران خان اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں کسی جماعت میں جگہ نہیں ملتی وہ پی ٹی آئی کا رہنما بن جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close