Featuredاسلام آباد

اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا : شازیہ مری

اسلام آباد :  عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو چکی ، اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا۔

شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے ،  چاہتے تھے عمران خان باعزت طریقے سے مستعفیٰ ہوتے ، کوئی باوقار کام عمران خان کی قسمت میں لکھا ہوا ہی نہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو چکی ہے ، اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا ، عمران خان اسٹیل ملز سے برطرف کیئے گئے ملازمین کی بد دعاؤں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا ، شہید بی بی کا قول سچا ثابت ہو چکا جمہوریت بہترین انتقام ہے حزب اختلاف کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close