کشمیر
کشمیریوں کی مدد کیلئے کنٹرول لائن بھی توڑ سکتے ہیں، راجہ فاروق
چناری: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم سے باز رہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لئے کنٹرول لائن کو توڑنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگ پاک فوج سے پہلے بھارت کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، دشمن پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا، اسے سی پیک سے تکلیف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چناری میں ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف مغل کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہلم ویلی مقبوضہ کشمیر کا دروازہ ہے پاک فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔ ہمیں مل کر ہمت اور حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔