Featuredپنجاب

ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے

لاہور : اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی لطاسب ستی، پیر مختار اور محی الدین کھوسہ نے ملاقاتیں کیں، چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔ شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close