اسلام آباد
عمران صاحب کے جانے کی باری ہے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: آئین کے غدار اور باغی نہ بنیں، عمران صاحب اکثریت کھوچکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب ارکان کی نہیں، عمران صاحب کے جانے کی باری ہے، بڑھکیں نہ ماریں، گھر جانے کی تیاری کریں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا نشست تو اب عمران صاحب کی خالی ہونے کا وقت آگیا ہے، اب ارکان کی نہیں، عمران صاحب کے جانے کی باری ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بڑھکیں نہ ماریں، گھر جانے کی تیاری کریں، آئین کے غدار اور باغی نہ بنیں، عمران صاحب اکثریت کھوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مزید مسلط نہیں رہ سکتے، یہ شوکاز غیرقانونی ہیں۔