Featuredاسلام آباد

بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا

اسلام آباد: جب شہید بی بی کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوئی ساتویں روز ووٹنگ کرائی گئی تھی، عمران خان پہلے دن سے بھاگ نے کوشش کر رہے ہیں

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سب نے دیکھا عمران خان نے پارلیمان اور لاجز پر حملہ کیا، منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو اس نے پروپیگنڈا شروع کردیا، وفاق اور 2 صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ایک ضمنی انتخاب نہیں جیت سکے، عوام آپ کی معاشی پالیسی سے نفرت کرتے ہیں، عوام ہر اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو 3 سال سے آپ کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا، آئین پاکستان کہتا ہے کہ 14 دن کے اندر اجلاس بلایا جائے گا، عمران خان کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے، عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی، اسپیکر قومی اسمبلی نے آج 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب شہید بی بی کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوئی ساتویں روز ووٹنگ کرائی گئی تھی، عمران خان پہلے دن سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اس عمل سے بھاگ جائیں، ہم کپتان کو ملک کی قسمت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، عمران خان نے آئین توڑا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کونسا ممبر آئین اور عوام کے ساتھ کھڑا تھا، حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اب ہر چیز کا حساب دینا ہوگا، 3 سال میں کیوں کسی کیخلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کیا، ہم آپ کی فارن فنڈنگ کیس کی کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں، کیا مدینہ کی ریاست اجازت دیتی ہے کہ اس طرح کی زبان استعمال کی جائے، یہ مت سمجھیں کہ آپ بھٹو بن سکتے ہیں، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سی پیک، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا، آپ کا کام ہی یہ تھا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرو اور آپ نے یہ کیا، آپ کا کام تھا کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنا، آپ کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچاؤ، آپ کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو سبوتاژ کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی ممالک سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، او آئی سی کا اجلاس طالبان کیلئے ہورہا ہے، پاکستان کیلئے نہیں، عمران خان آپ افغانستان کے وزیر خارجہ بنے ہوئے ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close