ہم عمران کو بھاگنے نہیں دیں گے : بلاول بھٹو
اسلام آباد : اسپیکر وزیراعظم کا سہولت کار بن گیا ہے انہوں نے پارلیمان اور سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔
چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ ہم نے جیتنا ہے، سب کچھ آپ کے سامنے آجائے گا۔
بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بنے والا ہے، ہم عمران کو بھاگنے نہیں دیں گے، اگلا وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب عدم اعتماد پیش کی انہوں نے حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔ آپ کے سامنے اپوزیشن متحد ہے۔ کپتان پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے، یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔ بزدل وزیر اعظم کب تک بھاگ سکتا ہے، انشاءاللہ مقابلہ ہوگا۔ ہم عمران کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بنے والا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے ہم نے مل کر 3 سال جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر وزیراعظم کا سہولت کار بن گیا ہے۔ انہوں نے پارلیمان اور سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے سلیکٹڈ سے جمہوریت کا انتقام لیں گے۔ سلیکٹڈ سے انتقام لے کر جمہوری کی بحالی کی طرف بڑھیں گے۔ اگلا وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں ہوگا۔