Featuredاسلام آباد
قومی و پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی
اسلام آباد: حکومت کے ساتھ کوئی نہیں ہے کیونکہ یہ ڈوب چکی ہے، جو ڈوب چکا ہے اس کے ساتھ کوئی نہیں ڈوبتا
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج میں قوم کے سامنے لاؤں گی، جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے، قوم تیاری کرے۔
نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے، قوم تیاری کرے۔ قومی، پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج میں قوم کے سامنے لاؤں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی نہیں ہے کیونکہ یہ ڈوب چکی ہے، جو ڈوب چکا ہے اس کے ساتھ کوئی نہیں ڈوبتا، عمران خان کو 3 سال پہلے گھبرانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کو پتہ تھا عوام کی خدمت نہیں کریں گے، ساری توجہ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر رکھی، اب فری اور فیئر الیکشن تمام معاملات کا حل ہیں۔