شوبز اداکار اور معروف شخصیات کی عمران خان کے حق میں آواز بلند
عمران خان پیٹھ پر وار ہونیکے باوجود چیمپئن کیطرح جنگ لڑرہے ہیں
وزیر اعظم عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کئی معروف شخصیات نے کیا اور ان کے لیے اپنے پیغامات شیئر کیے۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔
Those busy playing dirty politics, have they fathomed the burden a new election or a new leader will put on state exchequer? IK is a mass leader. People’s love for him is proof. For the sake of Pakistan, let the man complete his term before writing him off.🙏🏽
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 28, 2022
اداکار نے کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
ماہرہ خان نے عمران خان کی حمایت میں مختصر ٹوئٹ کی، انہوں نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے ایموجی بنایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔
Pakistan needs @ImranKhanPTI at least for the next 10 years!!
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) March 28, 2022
معروف یوٹیوبر اور اداکار شاہ ویر جعفری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ ویر جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ ‘عمران خان کی طرح چیمپئن بنیں’۔
یوٹیوبر نے لکھا کہ ‘عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، وہ زخمی ہوئے لیکن پھر بھی ایک چیمپئن کی طرح جنگ لڑ رہے ہیں، یہ نسل مستقبل میں عمران خان کو یاد کرے گی، اور ان سے سیکھے گی’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارا مستقبل روشن ہے’۔
Be a champion like Imran khan. Wounded and back stabbed yet fighting the battle like a freaking champion! This generation will remember him and learn from him. The future is bright!
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) March 30, 2022
جہاں عمران خان کو ناقدین کا سامنا ہے وہیں شوبز سے منسلک فنکاروں کی بڑی تعداد عمران خان کی حمایت میں سامنے آرہی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک بار پھر اپوزیشن کے حق میں چلا گیا ہے جس کے بعد ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔