انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا

بھارتی فلمی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا۔

اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اداکارہ ریمی سین نےفروری 2019 سے نومبر 2020 کے درمیان ٹوٹل 4 کروڑ 14 لاکھ کی سرمایہ کاری کی۔ اور جب انہوں نے بزنس مین سے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا تو اس نے ریمی سین کی فون کالز اٹھانا بند کردیں۔

بعد ازاں اداکارہ کو جب پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے اس کے پیسوں سے کبھی کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور رقم کا غلط کا استعمال کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں اور اس معاملے پر پولیس سے رجوع کیا۔ اداکارہ ریمی سین کی شکایت پر ممبئی کی کھار پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close