Featuredاسلام آباد
ہم وزیراعظم کو شکست دیں : بلاول
اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج اسپیکر نے غیر آئینی کام کیا ،پاکستان کا آئین توڑا ہے، ہم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تعداد مکمل تھی، ہمارے پاس تعداد ہے کہ ہم وزیراعظم کو شکست دیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج اسپیکر نے غیر آئینی کام کیا ،پاکستان کا آئین توڑا ہے، ہم قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے، ہم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ واحد آئینی اور جمہوری راستہ یہی ہے کہ آج ہی ووٹنگ ہوگی۔