اسلام آباد
آئین ملک، قوم اور ریاست کا ترجمان ہوتا ہے : احسن اقبال
اسلام آباد: جس ملک میں آئین نہ رہے وہ کھوکھلا ہوجاتا ہے، عمران خان پاکستان کے آئین اور اداروں کو داؤپر لگانے کو تیار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ حکومت، اپوزیشن کی لڑائی نہیں، عوام کی امنگوں کا فیصلہ ہے، آئین ملک، قوم اور ریاست کا ترجمان ہوتا ہے، جس ملک میں آئین نہ رہے وہ کھوکھلا ہوجاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 3 اپریل کا اسپیکر کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی ایک جماعت کی فتح یا شکست نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے نے امید دی ہے، اسٹاک مارکیٹ اٹھ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں، عمران خان پاکستان کے آئین اور اداروں کو داؤپر لگانے کو تیار ہیں۔