دنیا

بھارت کا داعش کو بارودی مواد سمیت بھاری اسلحہ فراہم

واشنگٹن۔ ایک معروف امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والادنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے۔
اخبار کے مطابق بھارت اس وقت داعش کو بارودی مواد سمیت بھاری اسلحہ دے رہا ہے۔داعش کے زیر استعمال سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تباہ کن اسلحہ بھارتی کمپنیوں کا بنا ہوا ہے۔اخبار کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بھارت کی سات بڑی اسلحہ ساز فیکٹریاں دوسرے ممالک کو جو اسلحہ بھیج رہی ہیں وہ داعش کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ اسلحہ ترکی، شام اور دوسرے ممالک سے ہوکر داعش کے جنگجووں کے پاس جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت میں داعش سے ہمدردی رکھنے والے ہزاروں افراد کا انکشاف ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close