پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا
ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی تیزی سے کم ہونے لگیں۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 772 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے رہی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہوگئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
100 انڈیکس میں 3.61 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 46000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی اور 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 183 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔