Featuredپنجاب

عمران خان جب کہیں گے مستعفی ہوجاؤں گا

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عہدے سے فی الحال مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے

عمر سرفراز نے کہا کہ امید ہے کہ وفاق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب تک انہیں تبدیل نہیں کریگا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عہدوں کی نہیں عزت سے رہنے کی خواہش ہے، عمران خان جب کہیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سندھ اور کے پی کے گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق گورنر پنجاب کی تبیدلی کا ارادہ رکھتی ہے اور نئے گورنر پنجاب کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود فیورٹ ہیں جو کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن قمر زماں کائرہ نے یہ کہہ کر گورنر بننے سے معذرت کرلی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close