اسلام آباد

اسٹیٹ بینک گروی رکھنے والے خودمختاری کی باتیں کر رہے ہیں : شیری رحمان

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے عوام سے کئے وعدوں اور دعووں میں ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کا شدید بوجھ ہے، اسٹیٹ بینک گروی رکھنے والے خودمختاری کی باتیں کر رہے ہیں؟ پی ٹی آئی خط کی آڑ میں پاکستان کے لئے خطرناک سفارتی بحران پیدا کر رہی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے کئے وعدوں اور دعووں میں ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔ ان کو لگا تھا کنٹینر پر تقریریں کرنے کی طرح ملک چلانا بھی آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق نااہل حکومت نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور قرضوں کے بحران میں ڈال دیا ہے۔ قرضوں پر حکومت چلا کر اب یہ غلامی سے آزادی کے نعرے لاگا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان 5 ممالک میں شامل کر دیا ہے، جن پر بیرونی قرضوں کا شدید بوجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال میں ملک پر قرضوں کا بوجھ 25 ہزار ارب تھا، جو پی ٹی آئی حکومت میں 50 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ عمران خان کی حکومت نے ماہانہ 540 ارب کے حساب سے قرضے لئے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والے کس منہ سے خودمختاری اور آزادی کی باتیں کر رہے ہیں؟ ساڑھے تین میں پی ٹی آئی نے ملک کے لئے خارجہ پالیسی کے بحران پیدا کئے۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی شرمندگی اور تنہائی کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔ خط کو بنیاد بنا کر سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے خط کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ یہ ایک فرضی خط ہے جو پہلے جلسے اور پھر ایوان میں لہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی سازش تھی جو خط تک محدود تھی؟ پی ٹی آئی خط کی آڑ میں پاکستان کے لئے خطرناک سفارتی بحران پیدا کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close