لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن فوری کرانے کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کےلیے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز نے عدالت سے الیکشن 16 اپریل کی بجائے فوری کرانے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے اور انتخاب فوری طور پر کرانے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ تمام فریقین غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو ہی وزارت اعلی پنجاب کا انتخاب کرائیں، الیکشن کے دن 11 بجے سے پہلے پہلے اسمبلی میں توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والے سامان کی مرمت اور درست مکمل ہوجائے۔