Featuredدنیا

غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ سے 5 فلطسینی شہری شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 فلطسینی شہریوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے 5 فلسطینی شہید کردیے جس میں 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی میں تین فلسطینی شہید ہوئے جب کہ جمعرات کی صبح بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز رملہ کے نزدیک بھی اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوا جب کہ اسرائیلی فوج نے اس دوران کئی چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close