پنجاب

وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اپنے ارکان اسمبلی پر پورا اعتماد ہے : پرویز الہٰی

لاہور: عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کردی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہارس ٹریڈنگ سے پنجاب میں جیتنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق متحد ہو کر وزیراعلی کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ارکان اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کا ہارس ٹریڈنگ سے پنجاب میں جیتنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے آج بھی اسی روش پر قائم ہیں۔ وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اپنے ارکان اسمبلی پر پورا اعتماد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close