لاہور : پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے بال بھی نوچے ۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیئے اسمبلی ہال پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے۔
دوست محمد مزاری جب اپنی کرسی پر بیٹھے تو پی ٹی آئی اراکین نے ان پر لوٹے پھیکنے شروع کردیئے۔ اراکین نے اسپیکر ڈائس پر جا کر قریب سے بھی لوٹے مارے۔ اس دوران بعض اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کر دیا اور ان کے بال نوچے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی انہیں واپس لے گئی۔