Featuredاسلام آباد
حکومت نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی ایل این جی خریداری کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: اضافی ایل این جی پاور پلانٹس کیلئے فیول قلت پر قابو پانے کی وجہ سے خریدی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کرے گی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ، ایل این جی کے 3 اسپاٹ کارگوز خریدے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر جاری کیے جائیں گے، مئی، جون اور جولائی کیلئے ایک ایک کارگو خریدا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی ایل این جی پاور پلانٹس کیلئے فیول قلت پر قابو پانے کی وجہ سے خریدی جائے گی۔