Featuredاسلام آباد
امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے
اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔ آج اختر مینگل نے کابینہ میں شمولیت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اختر مینگل اعتماد کا ووٹ نہیں دیتے تو حکومت فارغ ہوجائے گی۔ صدر مملکت کسی بھی وقت نام نہاد حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔