خیبر پختونخواہ
خیبر پی کے، سي پيک سکيورٹی کیلئے 3 ارب 12 کروڑ روپے مختص
پشاور: صوبائی حکومت نے سی پیک کی سکیورٹی کے لئے 3 ارب 12 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پی سی ون کے لئے 1 ارب 56 کروڑ روپے محکمہ پوليس، جبکہ 3807 سکيورٹی اہلکاروں کی بھرتی اور تنخواہوں کے لئے 1 ارب 11 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑيوں کی خريداری کے لئے 85 کروڑ 10 لاکھ روپے، آلات کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 کروڑ روپے رکهے گئے ہیں، جبکہ 90 کروڑ روپے اسلحہ اور يونيفارم کے لئے7 کروڑ 54 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سکيورٹی اہلکاروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے، جس کے لئے سابق سکيورٹی اہلکاروں کو اولین ترجيح دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے اور سکیورٹی عمل کا آغاز ہزارہ ڈویژن سے کیا جائے گا، پولیس کے نئے بھرتی اہلکار پاک آرمی کے ہمراہ فرائض انجام دیں گے۔