دنیا

مجھے ایمریٹس ایئر لائن نے صرف اس لئے نوکری سے نکال دیا کیونکہ میری

پرتھ: ایمریٹس ائیرلائن میں ائرہوسٹس بھرتی ہونے والی ایک آسٹریلوی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب وہ تربیت کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی اور ائیرلائن نے اسے نوکری سے ہی نکال دیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ لڑکی کیارہ برک کا کہنا ہے کہ وہ ائیرہوسٹس کی ملازمت ملنے پر بے حد خوش تھی اور ٹریننگ کیلئے ایمریٹس ایوی ایشن کالج گئی تھی۔

اس کی گریجوایشن تربیت مکمل ہونے میں چند دن ہی باقی تھے کہ ایک روز وہ سیڑھیوں سے گر گئی اور اس کے ٹخنے اور کمر پر شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے تربیت جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔کیارہ کا کہنا ہے کہ اس کے گرنے کی وجہ اونچی ایڑی والا جوتا تھا، جو کہ ایمریٹس ائیرلائن کی یونیفارم کا حصہ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ائیرلائن نے نہ صرف اس واقعے پر پردہ ڈالا بلکہ ٹریننگ مکمل نہ ہونے کیلئے بھی اسے ہی ذمہ دار قرار دے کر ملازمت سے نکال دیا۔

 

کیارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا اور دبئی میں ملازمین کے حقوق کیلئے کوئی ایسی یونین بھی نہیں تھی جس کی وہ مدد حاصل کرپاتیں۔ ان کے بقول ائیرلائن نے ان کی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

کیارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ آسٹریلیا واپس آچکی ہیں لیکن کمر کی شدید چوٹ کے باعث ان کی زندگی بے حد تکلیف میں گزررہی ہے جبکہ ائیرہوسٹس بننے کا خواب پورا نہ ہونا ان کیلئے ایک ایسا ذہنی صدمہ اور گہرا دکھ بن چکا ہے جو ساری زندگی ان کے ساتھ رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close